میرے ہمدم ۔ ۔ ۔ ۔
میرے ہمراز ۔ ۔ ۔
سن ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کچھ نازک لمحوں کی اسیری ہے ۔ ۔ ۔
کچھ خوابوں کی دل پذیری ہے ۔ ۔ ۔
کچھ گیت ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
کچھ غزلیں ہیں ۔ ۔
کچھ چاند راتیں ہیں ۔ ۔ ۔
گلاب باتیں ہیں ۔ ۔ ۔
تیری سنگت کی ، خیالی قربت کی ۔ ۔ ۔
میرے ہمدم ۔ ۔ ۔ ۔
میرے ہمراز ۔ ۔۔۔
سن ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
میرے دل کی آ واز
تیری میٹھی باتیں ۔ ۔ ۔
تیرا شستہ لہجہ ۔ ۔ ۔ ۔
تیری ستھری گفتگو ۔ ۔ ۔ ۔
لہجے کی حلاوت ۔ ۔ ۔ ۔
سب ہیں امانت ۔ ۔ ۔ ۔
مگر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
میرے ہمدم ۔ ۔
میرے ہمراز ۔ ۔ ۔
سن ۔ ۔ ۔ ۔
کیا !!!
لمحوں کی نزاکت ۔ ۔ ۔
خوابوں کی صداقت ۔ ۔
چاند کی چاندنی ۔ ۔ ۔
غزلوں کا تغّزُل ۔ ۔ ۔
سنگیت کے سُر ۔ ۔ ۔ ۔
گیتوں کا کلا کار ۔ ۔ ۔ ۔
گلابوں کی خوشبو ۔ ۔ ۔
لہجے کا رس ۔ ۔ ۔ ۔
خیال کو حقیقت میں بدل لوں ۔ ۔ ۔
تمہیں اپنے پاس میں رکھ لوں ۔ ۔ ۔ ۔
بس گھڑی بھر کو ؟؟؟