علمی،ادبی، سماجی و ثقافتی تنظیم،جگنو انٹر نیشنل لاہورکے زیر اہتمام سالانہ تقریبِ تقسیمِ ایوارڈ و مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔جس میں پاکستان اور بیرون از پاکستان اہل علم و دانش اور شعراء کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔
تقر یب کی صدارت ڈاکٹر عبدالغفار عزم بانی و صدر اردو تحریک عالمی یو۔کے نے فرمائی جبکہ مہمانِ خصوصی کیپٹن عطا محمد خاں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل،لاہورتھے۔نظامت کے فرائض ممتاز شاعرہ و ادیبہ، ایڈیٹر احساس،جرمنی،چیف ایگزیکٹوجگنو انٹرنیشنل ایم زیڈ کنولؔ نے بحسن و خوبی ادا کئے۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ جس کی سعادت گولڈ میڈلسٹ قاری احمد ہاشمی کا نصیب بنی۔جبکہ نعتِ رسول مقبول ﷺ نوجوان انعام یافتہ نعت خواں غنا فاطمہ نے اپنی پُر سوز آواز میں پیش کی۔ مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کر کے ان کا استقبال کیا گیا۔