ادبستان اور تخلیقات کے مدیرِاعلیٰ رضاالحق صدیقی کا سفرنامہ،،دیکھا تیرا امریکہ،،بک کارنر،شو روم،بالمقابل اقبال لائبریری،بک سٹریٹ جہلم پاکستان نے شائع کی ہے،جسے bookcornershow room@gmail.comپر میل کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے

تازہ تر ین


اردو کے پہلے لائیو ویب ٹی وی ،،ادبستان،،کے فیس بک پیج کو لائیک کر کے ادب کے فروغ میں ہماری مدد کریں۔ادبستان گذشتہ پانچ سال سے نشریات جاری رکھے ہوئے ہے۔https://www.facebook.com/adbistan


ADBISTAN TV

بدھ، 20 اپریل، 2016

جگنو انٹرنیشنل کی دوسری سالانہ تقریب ِ تقسیم ایوارڈ شعری مجموعہ ”نقشِ اول“ کی تقریب رونمائی اور عالمی مشاعرہ، صدارت اردو تحریک عالمی۔برطانیہ کے صدر ڈاکٹر عبدالغفار نے جنکہ کیپٹن (ر)عطا محمد،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل،لاہور مہمانِ خصوصی تھے

                              
علمی،ادبی، سماجی و ثقافتی  تنظیم،جگنو انٹر نیشنل لاہورکے زیر اہتمام  سالانہ تقریبِ تقسیمِ ایوارڈ و مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔جس میں پاکستان اور بیرون از پاکستان اہل علم و دانش اور شعراء کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔
تقر یب کی صدارت ڈاکٹر عبدالغفار عزم بانی و صدر اردو تحریک عالمی یو۔کے نے فرمائی جبکہ مہمانِ خصوصی کیپٹن عطا محمد خاں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل،لاہورتھے۔نظامت کے فرائض ممتاز شاعرہ و ادیبہ، ایڈیٹر احساس،جرمنی،چیف ایگزیکٹوجگنو انٹرنیشنل ایم زیڈ کنولؔ  نے بحسن و خوبی ادا کئے۔ 
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ جس کی سعادت گولڈ میڈلسٹ قاری احمد ہاشمی کا نصیب بنی۔جبکہ نعتِ رسول مقبول ﷺ نوجوان  انعام یافتہ نعت خواں غنا فاطمہ نے اپنی پُر سوز آواز میں پیش کی۔ مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کر کے ان کا استقبال کیا گیا۔


سید انور جاوید ہاشمی اور سجاد ہاشمی

تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست میں مختلف شعبہ ہائے جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایورڈز سے نوازا گیا۔ کوآرڈینیٹرجگنو انٹرنیشنل،موریشیس،  اختر ہاشمی، صدرجگنو انٹرنیشنل،لاہور  شگفتہ غزل ہاشمی،  میڈیا کوآرڈینیٹر،میانوالی،  سید صداقت نقوی،اور  ضماد گریوال کنوینیئرلاہور کو  شیلڈز آف نامینیشن پیش کی گئیں۔ایوارڈز کی کیٹیگری میں سوشل میڈیا ایوارڈ  حسیب اعجاز عاشر،یو 

اے ای، خدمات برائے فروغِ سیاحت جناب مقصود چغتائی،ادبی ستارے ایوارڈ، دوادبی جوڑوں،شگفتہ غزل ہاشمی، مظہر جعفری،لاہور اورڈاکٹر لبنیٰ آصف، ڈاکٹر آصف مغل میانوالی کو عطا کئے گئے،حسنِ کارکردگی ایوارڈ(شعرو سخن) زیڈ اے زلفی۔ وزیرآبادحسنِ کارکردگی ایوارڈ(صنفِ نثر)بشریٰ اقبال ملک،جرمنی،  بشریٰ فرخ، پشاور کو نشانِ اعزاز سے اور  اختر ہاشمی، موریشیس کو اخترِ ادب کے خطاب سے اور کیپٹن(ر) عطا محمد خاں،ایگزیکٹو ڈائریکٹر، الحمرا آرٹس کونسل،لاہور کو  ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں فروغِ  ادب،فن و ثقافت ایوارڈ سے نوازا گیا۔لوحِ اعزاز برائے پذیرائی منصبِ صدارت شاعر،ادیب،دانشور،بانی و صدر،اردو تحریک عالمی، یوکے،ڈاکٹر عبدالغفار عزم،لندن کو پیش کیا گیا۔ 
احمد خیال کو ان کی کتاب ”ستاروں سے بھرے باغات“  اورمحترمہ فرزانہ فرحت،انگلینڈ کو”خواب خواب زندگی“پر ایوارڈ دیئے گئے۔ ندیم بخاری و عتیق خاں نیازی میانوالی،ہمایوں شرافت، محترمہ تسنیم کوثر،ایس ایچ ایس، ریئل بلڈرز اینڈ اسٹیٹ، بحریہ ٹاؤن، لاہورانور جاوید ہاشمی،رسالپور،شاعر،ادیب،سجاد ہاشمی،کراچی کو شیلڈ آف آنر سے نوازا گیا۔

 دوسری نشست میں ڈاکٹر عبدالغفار عزم کے شہرہ آفاق مجموعہ کلام    ”نقشِ اول“ کی تقریبِ رونمائی اور مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالغفار کی کتاب کی نقاب کشائی کی رسم  کیپٹن(ر) عطا محمد خاں نے اپنے دستِ مبارک سے کی۔ ان کی شخصیت اور فن پر مقالات پڑھے گئے۔ایم زیڈ کنولؔ نے اردو تحریک عالمی یوکے کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالغفار عزم کی شخصیت کا احاطہ کیاجبکہ اختر ہاشمی  اورشگفتہ غزل ہاشمی نے ڈاکٹر عبدالغفار عزم کے شعری محاسن اجاگر کرتے ہوئے انہیں شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔عاشق رحیل نے لندن میں ان کی فروغِ ادب کے لئے کی جانے والی کوششوں کا اجمالی جائزہ پیش کیا۔بعد میں ڈاکٹر عبدالغفار عزم کے اعزاز میں محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔  جس میں ڈاکٹر سعادت سعید، سلیم شہزاد، پروفیسر عاشق رحیل، نزاکت علی عازم (میر پور)  اعجاز اللہ ناز،جاوید قاسم،عمرانہ انعم،زاہد ہما شاہ، اعجاز فیروز اعجاز،ذاکر خواجہ، عمرانہ انعم، روبیہ جیلانی،پروفیسر نذر بھنڈر ، ڈاکٹر ایم ابرار، ممتاز راشد لاہوری، جاوید قاسم،، مظہر قریشی،ندا سرگودھوی،آغا ارشد،میاں صلاح الدین،ڈاکٹرفاخرہ شجاع،،کرن شجاع،ڈاکٹر  فرخ، ندا سرگودھوی،،ارشد منظور،عمران حفیظ، ،نثار منیر،ایم عثمان محمود،مظہر جعفری،،اسد علی باقی،اعجاز اللہ ناز،اعجاز ثاقب،سلمان رسول،سہیل یار،بشیر ناطق،نزاکت علی عازم،سلیم صابر،ڈاکٹر عنبرین،،لیاقت عیش، اور منصور فائز،سمیت مقامی اور بیرونِ ممالک اور  پاکستان بھر سے تشریف لائے ہوئے مہمان شعراء کے علاوہ مقامی شعراء کی ایک کثیر تعداد جسے ڈاکٹر ثروت زہرا سنبل (سیکرٹری فنانس) اقبال کمبوہ (سیکرٹری سوشل میڈیا)وحید اقبال (ڈی ایم ڈیجیٹل،مانچسٹر،) ساجد خان،عائشہ بنت الاکرام،عبدالماجد ملک،  سلیم صابر،اقصیٰ سعید،عون محمد عون،ایم اقبال قریشی،ریحانہ طارق،شمائل حاضر،نثار منیر نثار،افتخار احمد،فوزالرحمٰن فیضی،مرزا افتخار حسن بیگ،محمد منیر بٹ،غلام ربانی مرزا،حسن اختر چوہدری،مصدق خالد، انجینئر عبدالخالد (یو اے ای) آصف نقوی، ریاض جسٹس،آغا ارشد،نگہت اکرم،زاہدہ رحیل،عمر مقبول علی،قاری ضیاء الرحمٰن،شرجیل احمر،جاوید اقبال،علی رضا رضی،شفیق عطاری،محمود اے طراز،علامہ سید اعجاز محبوب رضوی،(یو۔کے)،طارق فیض،شعیب احمد،محمد عثمان محمود،احمد فہیم میو،سید اجلال حیدر زیدی،مزمل شہزاد،ایم بلال،نعمان انور،حمزہ 
علی سید،ایم شیراز انجم، قریشی مظہر،ایم شیراز قریشی اورسہیل یارکی شرکت نے یادگار بنا دیا۔

1 تبصرہ:

  1. جگنو کی خدمات ہیں اہلِ نظر پر آشکار
    ،مستحق ہیں داد کی اس کے لئے ایم زیڈ کنول
    احمد علی برقی اعظمی

    جواب دیںحذف کریں