زارا مظہر |
میں دن بھر بے کل رہتی ہوں ۔ ۔ ۔ ۔
میں راتوں کو دیر تک جاگتی ہوں
وہ میری قسمت میں نہیں ہے
یہ میں ۔ ۔ ۔ جانتی ہوں
وہ کسی اور کی امانت ہے
اسکو سوچنا خیانت ہے ۔ ۔
پر میری چاہت میں صداقت ہے
میری محبت ۔ ۔ ۔ صرف عبادت ہے
اسکے حِصار میں جینا اچھا لگتا ہے
اسکے احساس میں رہنا اچھا لگتا ہے
مجھے پتہ ہے یہ میرا ۔ ۔ حق نہیں ہے
مگر اس کی پرواہ کرنا اچھا لگتا ہے ۔ ۔
وہ بہت۔ ۔ بہت مجبور ہے ۔ ۔ ۔
رات کالی سیاہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔گھور ہے
مصائب کی اِک شبِ دیجور ہے
سب اپنوں سے ۔ ۔ ۔ بہت دور ہے
خدا اسے خیر سے لائے ۔ ۔ ۔ ۔
سب اپنوں سے ملائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اسے پھر سے ہنسائے ، بسائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اسے اسکے سارے حق لوٹائے ۔ ۔ ۔ ۔
میں ۔ ۔
مجھے تو بس اسے اپنا کہنا اچھا لگتا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں