ساحل فخر |
میں اس وقت جزل بس اسٹینڈ سے تانگہ پر سواریاں بیھٹا کر مینار _ پاکستان کے قریب سے گزار کر یاد گار چوک کراس کر رہا تھا جب ایک ضعیف شخص نے تانگہ روکنے کا اشارہ کیا میں نے گھوڑے کی لگام کھینچی تانگہ روکتے روکتے دو قدم آگے جا روکا ضعیف شخص ہاتھ میں تھامی لاٹھی نما لکڑی کے سہارے چلتا ہوا میرے قریب آیا گویا ہوا "بیٹا مجھے نسبت روڈ پر جانا ہے کتنا کرایہ لو گے" ضعیف کا لہجہ پر اعتماد تھا مگر اس پر اعتماد لہجہ کے سمندر میں اداسی کی لہر محسوس کی جا سکتی تھی میں کہا "بابا جی ویسے تو میں کرایہ آٹھ روپے لیتا ہوں آپ بزرگ آدمی ہیں جو دل چاہیے دے دیجۓ گا" ضعیف اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر باہر نکالا تو چند سکوں کے ساتھ ایک ورق موجود تھا سکے گن کر کہا "بیٹا میرے پاس پانچ روپے ہیں" میں نے مسکراتے ہوۓ کہا "ٹھیک ہے بابا جی آئیے بیٹھ جائیں" ضعیف "جیتے رہو بیٹا" یہ کہتے ہوۓ تانگہ پر چڑھ کر بیٹھ گیا میں نے گھوڑے کی لگام کو جہنجھوڑا گھوڑا ہنہنایا اور گھوڑے کو پیشاب آ گیا کچھ لمحے انتظار کے بعد میں سواریوں کو لے کر انار کلی بازار کی طرف رواں دواں تھا انار کلی بازار پر ضعیف کے سوا سب سواریاں اتر گئیں ان سے کرایہ وصول کرنے بعد گھوڑے کی لگام کو جہنجھوڑا اور نسبت روڈ کی طرف چل پڑا اس دوران ضعیف نے پوچھا "بیٹا تم کچھ پڑھے لکھے معلوم ہوتے ہو" میں نے کہا "بابا جی میں پڑھا لکھا نہیں ہوں اگر پڑھا لکھا ہوتا تو تانگہ نہ چلا رہا ہوتا" ضعیف کچھ حیران دیکھائی دیے پھر کہا "بیٹا آپ کا لہجہ انداز _ بیان شاعرانہ جیسا ہے کہیں تم شاعر تو نہیں ؟ " میں مسکرا دیا گویا ہوا "کبھی کبھی پاک ٹی ہاؤس چلا جاتا ہوں چاۓ بھی پیتا ہوں اور شعراء ادیب سے گفتگو بھی ہو جاتی ہے کبھی کبھی ناصر کاظمی مل جاتے ہیں ان کے اصرار پر تانگے پر بیٹھا کر لاہور کے سڑکوں پر سیر کرواتا ہوں اور وہ پیچھے بیٹھ کر لال ٹین جلا کر کچھ لکھتے رہتے ہیں اس دوران کئی انوکھی باتیں بھی کرتے ہیں شاید ان شعراء و ادیبوں کی رفاقت کا فیض ہے آپ کو ایسا محسوس ہو رہا ہے" ضعیف کے چہرے پر پہلی بار مسکراہٹ پھیلتی دیکھی کہنے لگے "یہ اردو زبان کا فیض ہے کہ یہ دلوں پر راج کرتی آ رہی ہے مگر بیٹا افسوس کی بات ہے پاکستان کی قومی زبان اردو آئین کے مطابق اب تک سرکاری و پرائیوٹ دفاتر و سکول گویا کسی بھی سطح پر نافذ نہیں ہوئی حکمران تو حکمران رہے ہم عوام کو بھی ابھی احساس نہیں ہوا کہ ہر سطح پر اردو نافذ ہونے پر پاکستان کا پاکستان کے ہر باشندے کا کتنا فائدہ ہو گا یہی تو ظلم ہے کہ نہ عوام میں شعور اجاگر ہوتا ہے کہ اپنا حق مانگیں اپنی مادری زبان اپنی تہذیب و ثقافت کی حفاظت کریں اور نہ ہی کچھ شیطانی طاقتیں چاہتیں ہیں کہ پاکستان میں پاکستان کی قومی زبان اردو نافذ ہو تم کیا سمجھتے ہو انگریز یہاں سے چلا گیا ہے ؟ نہیں بیٹا گورے اب بھی پاکستان کو کئی ٹکڑوں میں بٹتے ٹوٹتا دیکھنا چاہتے ہیں کتنی عجیب بات ہے کہ پاکستان میں پاکستان کی قومی زبان اردو کو وقعت کیا جا رہا ہے قومی زبان اردو کی بجاۓ انگلش زبان مسلط کی جا رہی ہے ، بیٹا کیا میں غلط تو نہیں کہہ رہا ؟ " نہیں بابا جی آپ سولہ آنے سچ کہہ رہے ہیں میں نے کہا ، ضعیف دوبارہ گفتگو کو جوڑتے ہوۓ کہا " میں گزشتہ دو برس سے 'تحریک اردو' نامی تحریک چلا رہا ہوں ہر ہفتہ 'زمیندار' اخبار میں 'تحریک اردو' کے عنوان سے میرا کالم شائع ہوتا ہے یہ سب قومی زبان کے لۓ کر رہا ہوں اس میں اپنا نہیں پاکستان کا فائدہ ہے آج اگر سب شعراء ادیب متحد ہو جائیں اور صرف اور صرف اردو زبان کے نافذ کرنے کے لۓ کالم ، مضمون ، شاعری ، تخلیق کریں تو میرا ایمان ہے کہ وہ دن دور نہیں رہیں گے جب پاکستان میں ہر سطح پر اردو نفاذ ہو گی اور پاکستان ترقی کے راہوں پر مزگان ہو گا ، میں نے کہا بابا جی میں تو ان پڑھ ہوں مگر میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں واقعی قومی زبان نافذ ہونا چاہیے ، ضعیف جیب میں ہاتھ ڈال کر ورق نکالا اور کہا یہ کالم لکھا ہے جسے صرف اور صرف 'زمیندار' اخبار ہی شائع کر سکتا ہے یہ 'زمیندار' کے دفتر دینے جا رہا تھا لو میری منزل بھی قریب آ گئی بیٹا تم سے باتیں کر کے بہت اچھا لگا یہ کہتے ہوۓ جیب میں ہاتھ ڈال کر چند سکے نکالے اور میرے ہاتھ پر رکھ کر تانگہ سے اتر گۓ میں ضعیف کے جذبات سے بہت متاثر ہوا تھا اس لۓ ضعیف سے ان کا نام پوچھنے میں کوئی مضائقہ نہیں جانا میں نے کہا بابا جی اپنا نام تو بتاتے جائیں ضعیف روک کے مجھے دیکھنے لگے اور پھر یہ کہتے ہوۓ چل پڑے " میں اسی قائد کے خاندان کا فرد ہوں جس نے پاکستان بنایا ہے" اور میں عالم حیرت میں منہ کھولے انہیں جاتا ہوا دیکھ رہا تھا . . . . . !
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں