بھیجے ہیں اس نے آ ج
پھولوں کے کچھ حسین گہنے
جوہی کی نازک کلیاں
بیلے کا البیلا کنگن
گیندے کا چمکتا جھومر
گلابوں کے ہار خوشبو دار
کسی میں خوشبو
کسی میں نزاکت
کسی میں تازگی
کسی میں لطافت۔
بندھا ہے رنگ
خوشبوؤں کے سنگ
کمرہ ۔ مہک گیا ہے
من ۔ دہک گیا ہے
جاگے ہیں جذبے ۔ الوہی
پھر بھی ہے کہیں کچھ کمی
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
رنگوں کی برسات ہو
خوشیوں کی بارات ہو
آ ج ۔ اگر تیرا ساتھ ہو
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں