ناروے سے تشریف لائے معروف جمشیدمسرورکے اعزاز میں ڈاکٹر عاصم واسطی کی میزبانی میں ایک خوبصورت ادبی محفل ’’ایک شام جمشید مسرور کے نام‘‘ کا اہتمام کیا گیا، محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جسکی سعادت سلمان خان نے حاصل کی ۔
مقصود احمد تبسم نے اپنا نعتیہ کلام پیش کر کے سرکارِ دو عالم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔مسندِ صدارت پے سرفراز حسین کو مدوح کیا گیا۔نظامت کے فرائض سلمان خان نے انجام دئیے۔ظہور الاسلام جاوید، سرفراز حسین، ڈاکٹر عاصم واسطی، سید

پسروری،سحرتاب رومانی،یعقوب عنقا، ک م حسرت، طارق حسین بٹ،فقیر سائیں،سلمان خان، ظہیربدر،فرہاد جبریل، جاوید حیات، عبدالاسلام عاصم، نیرنیناں نے اپنے اپنے منفرد کلام اور انداز سے خوب داد حاصل کی۔میزبان محفل ڈاکٹر صباحت عاصم نے کہا کہ جمشید مسرورکی بھرپور ادبی ماحول سے دور رہتے ہوئے بھی ادب کے فروغ میں پیش کی گئیں گراں قدر خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ جمشید مسرور کے پیش کی گئے کلام پرسامعین بے اختیار داد و تحسین کے نعرے بلند کئے بغیر نہ رہ سکے ۔محفل میں امارات کے نامور
شخصیات اور ممتاز اہلِ قلم حضرات نے شرکت کی۔
رپورٹ اور تصا ویر: حسیب اعجاز عاشر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں