اردو لٹریری ایسوسی ایشن پاکستان ،لاہور شاخ کے زیراہتمام معروف شاعرہ ڈاکٹرشاہدہ دلاور شاہ کی سالگرہ کے موقع پر
ایک شعری نشت منعقد ہوئی۔صدارت
مصور،خطاط اور شاعر اسلم کمال
ایک شعری نشت منعقد ہوئی۔صدارت
مصور،خطاط اور شاعر اسلم کمال
نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی پنجاب انسی ٹیوٹ آف لینگویج،آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر اور معروف شاعرہ صغریٰ صدف تھیں۔
اس موقع پراردو لٹریری ایسوسی ایشن پاکستان ،لاہور شاخ کے صدر اور معروف شاعر ناصر رضوی نے مہمان شعرا کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہدہ شاہ کی ادبی خدمات کو سراہا۔بعد ازاں ایک شعری نشت ہوءی جس میں عفت علوی،ندیم اظہر ساگر، عینی راز، شبہ طراز،خالد نقاش،سندر منصوری،منفعت عباس رضوی،غافر شہزاد، خالد یزدانی،شفیق احمد خاں، ناصر رضوی اور ڈاکٹر صغریٰ صدف نے اپنا کلام سنایا۔
مصور اسلم کمال نے شعرا کے کلام کو سرہاتےہوئے تقریبکو سالِ نو کی خوبصورت تقریب قرار دیا۔
۔ ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور حاضر شعرا سے مبارک باد وصول کی۔
۔ ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور حاضر شعرا سے مبارک باد وصول کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں