ادبستان اور تخلیقات کے مدیرِاعلیٰ رضاالحق صدیقی کا سفرنامہ،،دیکھا تیرا امریکہ،،بک کارنر،شو روم،بالمقابل اقبال لائبریری،بک سٹریٹ جہلم پاکستان نے شائع کی ہے،جسے bookcornershow room@gmail.comپر میل کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے

تازہ تر ین


اردو کے پہلے لائیو ویب ٹی وی ،،ادبستان،،کے فیس بک پیج کو لائیک کر کے ادب کے فروغ میں ہماری مدد کریں۔ادبستان گذشتہ پانچ سال سے نشریات جاری رکھے ہوئے ہے۔https://www.facebook.com/adbistan


ADBISTAN TV

ہفتہ، 21 جون، 2014

زمیں سے خواب اُگتے ہیں ۔۔ نصیر احمد ناصر

نصیر احمد ناصر
زمیں سے خواب اُگتے ہیں 
کئی رنگوں، کئی شکلوں کے 
گہرے سبز، پیلے، بینگنی 
ہلکے گلابی، سرخ، نارنجی
سنہرے، کاسنی، نیلے 
ہوا میں لہلہاتے، بارشوں میں بھیگتے ہیں 
سبزیوں، پھولوں، پھلوں کے روپ میں 
موسم کی مرضی کے مطابق
چھاؤں میں اور دھوپ میں 
ہر حال میں، ہر تھال میں 
خوش رنگ 
آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں 
ہم کو خوشبوؤں سے، ذائقوں سے آشنا کرتے ہیں 
ان کو دیکھ کر 
چہرے خوشی سے تمتماتے ہیں 
دلوں میں عکس اور مہتاب اُگتے ہیں 
زمیں سے خواب اُگتے ہیں 
کریپرز کی طرح ہر سمت بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں 
ہر دیوار، ہر چھت سے لپٹتے ہیں 
فلک تک پھیل جاتے ہیں!
(پھولوں، پھلوں اور سبزیوں کے لیے ایک نظم)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں