درودِ پاک پڑھ کر سوچتی ہوں
اسی برکت سے بہتر سوچتی ہوں
رسولِ پاک کے روضے پہ جا ؤ ں
میں اس لمحے کا منظر سوچتی ہوں
وہی طیبہ وہی مکہ ، مدینہ
و ہی عالم، وہی در سوچتی ہوں
ثناء کیسے کروں شا ن ِ نبی کی
میں اک خا کی ہوں کمتر سوچتی ہوں
نبی کی ذات اور آ لِ نبی کو
زمانے بھر کا رہبر سوچتی ہوں
وہی حافظ وہی ناصر ہیں میرے
انھیں کو اپنا محور سوچتی ہوں
گناہوں سے بدن ہے چور لیکن
میں کلمہ پڑھ کے محشر سوچتی ہوں
جہاں خطبے وہ نورا نی د ئے تھے
وہی محرا ب و منبر سوچتی ہوں
تجلی خواب میں دیکھوں نبی کی
وضو کر کے یہ اکثر سوچتی ہوں
پڑھا صلّ علی جب سے سبیلہ
وہی مہتاب و انور سوچتی ہوں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں