معروف شاعرناصر رضوی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے اعزاز میں اردو
لٹریری ایسوسی ایشن نے پلاک کے اشتراک سے پلاک کیفے میں ایک شعری نشت منعقد کی۔صدارت اسلم کمال کی تھی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں بشریٰ رحمان، حجاب
عباسی،ڈاکٹر شہناز مزمل اور نیلما ناھید درانی شامل تھیں۔
نظامت کے فرائض روبینہ راجپوت نے انجام دئیے
ڈاکٹر صغرا صدف نے مہمانانِ گرامی کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر نگہت اکرم،عفت علوی،شہبہ طراز،صائمہ الماس،ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ،نیلما ناھید درانی،شہناز
مزمل،ڈاکٹر ابرار احمد،میجر ریٹائرڈ خالد ناصر،بی اے شاکر،انور قمر، خالد یزدانی اور منفعت عباس رضوی نے اپنا کلام سنایا۔بعد ازاں ناصر رضوی نے دوستوں کی طرف سےاپنی پذیرائی پر شکریہ ادا کیا اور اپنا تازہ کلام سنایا۔بشریٰ رحمن نے ناصر رضوی کو مبارک باد دیتے ہوئے تقریب کو ایک خوبصورت محفل قرار دیااور اپنا کلام بھی پیش کیا۔
تقریب کے صدر اسلم کمال نے ناصر رضوی کو ایک منفرد شاعر اور انسان قرار دیا اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔
تقریب میں ناصر رضوی کو بے شمار پھول پیش کئے گئے اور ناصر رضوی نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں