سید صغیر احمد جعفری |
صحراؤں میں وطن کی محبت لئے ہوئے
پیارے وطن کی پیاری ادائیں بھی ساتھ ہیں
میں سن رہا تھا دور سے آئی ہوئی صدا
برسوں کی خوشگوار صدائیں بھی ساتھ ہیں
۔۔ ۔۔
کبھی تو بھولنے والے کو بھی خبر ہوگی
کہ اہلِ ہجر پر ہر لمحہ کتنا بھاری ہے
ہم اپنے آپ سے بھی مدتوں نہ مل پائے
ترے فراق میں یوں زندگی گزاری ہے
۔۔ ۔۔
بہت ویرانیاں چھائی ہوئی ہیں
کہاں سے آندھیاں آئی ہوئی ہیں
درو دیوار کی وحشت نہ پوچھو
عجب مایوسیاں چھائی ہوئی ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں