ادبستان اور تخلیقات کے مدیرِاعلیٰ رضاالحق صدیقی کا سفرنامہ،،دیکھا تیرا امریکہ،،بک کارنر،شو روم،بالمقابل اقبال لائبریری،بک سٹریٹ جہلم پاکستان نے شائع کی ہے،جسے bookcornershow room@gmail.comپر میل کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے

تازہ تر ین


اردو کے پہلے لائیو ویب ٹی وی ،،ادبستان،،کے فیس بک پیج کو لائیک کر کے ادب کے فروغ میں ہماری مدد کریں۔ادبستان گذشتہ پانچ سال سے نشریات جاری رکھے ہوئے ہے۔https://www.facebook.com/adbistan


ADBISTAN TV

پیر، 28 جولائی، 2014

راجا مہدی علی خاں کی آج برسی ہے،فہمیدہ ریاض،طلعت انور جاوید ہاشمی کو جنم دن مبارک،حلقہ ء ارباب ذوق کراچی کا نعتیہ مشاعرہ

(رپورٹ: سیدانورجاویدہاشمی)
جھمکا گرا رے بریلی کے بجار میں اور بے شمار یادگار فلمی نغمات لکھنے والے راجا مہدی علی خاں کی آج برسی ہےطنزومزاح کے معروف شاعر،فلمی گیت نگار راجا مہدی علی خاں جنھوں نے 70 کے قریب فلمی نغمات لکھے 
اور اُن کی گیت نگاری کی ایسی دھاک بیٹھی کہ جس فلم میں راجہ صاحب کے گانے ہوتے وہ سُپر ہٹ ہوتی۔ اپنے زمانے کے مشہورومعروف گلوکار اُن کے گیتوں اور پس منظر کے لیے گائے گئے نغمات اپنی آواز میں ریکارڈ کروانے کو باعث افتخار سمجھتے تھے۔ للیتا دولکر نے فلم ودیا میں آج میرادل کسی پہ آگیا ،محمد رفیع شہنشاہ جذبات نے میرا سایا فلم کے لیے آپ کے پہلو میں آکر رودیے؛ لتامنگیشکر نے وہ کون تھی کے لیے آپ کیوں روئے؛آشابھوسلے اور رفیع نے فلم اک مسافراک حسینہ کے لیے آپ یوں ہی اگرہم سے ملتے رہے؛لتا نے فلم ان پڑھ کے لیے آپ کی نجروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے؛ پرچھائیاں کے لیے اگر مجھ سے محبت ہےشمشاد بیگم،مہندرکپور،طلعت محمود،مکیش؛کشورکمار گیتادت، اور سادھنا سرگم کے گائے ہوئے راجا صاحب کے گیتوں نے دھوم مچادی تھی۔ رفیع اور لتا و شمشاد نے زیادہ تر انہی کے گیت گائے۔ ان کی ایک نظم چہلم نامہ بھی بہت مشہور ہوئی :
بہت خوب صورت بہت نیک تھا وہ
ہزاروں جوانوں میں بس ایک تھا وہ
رضیہ ذرا گرم چا ول تو لا نا
ذرا قورمہ اس طرف تو بڑھانا
اری بوٹیاں تین سالن میں تیرے 
یہ چھچڑا لکھا تھا مقدّر میں میرے!...
پاکستان میں ڈاکٹروزیر آغا سے اُن کی گاڑھی چھنتی تھی آغا صاحب نے بمبئی کی فلم نگری میں راجا صاحب سے ملاقات کی تو اُن کا سراپا اور پان کھاتے ہوے مسکرانے توند سے پیٹ لڑانے کے واقعات ہی نہیں لکھے بلکہ اپنے ڈاکٹریٹ کا موضوع بھی اردو ادب میں طنزومزاح اس دوستی کو نبھانے کے لیے منتخب کیا۔ ۲۷جولائی1966 کو فلمی دنیا کے شائقین کو یادگار گیت اور مزاحیہ نظمیں دیتے ،قہقہے برساتے راجا مہدی علی خاں نے دنیاے فانی کو خیرباد کہا/
ستائیس 27جولائی 1990ء کو معروف شاعر و محقق سید تعظیم علی شایاں بریلوی کا انتقال ہوا تھا اُن کا تذکرہ تاریخ شعراے روہیل کھنڈ چار جلدوں میں شایع ہوا تھا ہم نے اُردو لغت بورڈ میں اس کی جلدیں دیکھی ہیں۔
اسی تاریخ کو 2002ء میں شرف سیمابی نامی شاعر اور کولکتہ بھارت کے اہل قلم مولوی محبت اللہ خاں کا 2006ء میں انتقال
ہوا تھا
 پروفیسرڈاکٹرمحمد ایوب قادری محقق،استاد اردو کالج کراچی،مولف یاران رفتہ 1926میں پیداہوے تھے ۔ جب کہ افسانہ نگار نعیم آروی کا انتقال 2002ء میں 28جولائی کو ہوا تھا جن کا تعلق روزنامہ مشرق،ہفت روزہ الفتح سے بطور صحافی رہا۔ ان کے افسانوں کے مجموعے 'سوا نیزے کا سورج' بستی کا آخری آدمی ہمارے بک شیلف میں موجود ہیں
اُن کا کراچی کے فسادات پر ایک افسانہ گودھرا کیمپ عالمی انتخاب میں شامل رہا
۔پروردگار مرحومین کی مغفرت کاملہ فرمائیں۔آمین

جنم دن
8 جولائی 1946ء کو محترمہ فہمیدہ ریاض اور 1956ء میں طلعت انورجاوید ہاشمی پیداہوئی تھیں دونوں کو جنم دن پر نیک تمنائوں کے ساتھ سال گرہ کی مبارک باد۔۔۔
حلقہ ء ارباب ذوق کراچی کا نعتیہ مشاعرہ
اتوار27جولائی کی شام حلقہ ء ارباب ذوق کراچی کا نعتیہ مشاعرہ جناب یامین اختر کی زیرصدارت منعقد کیا گیا۔ظہیر عباس نے گزشتہ ہفتے یوم شہادت علی مرتضیٰ کے حوالے سے نشست میں پیش کیے گئے مناقب کے اقتباسات اور روداد پیش کی صدر محفل نے دستخط ثبت کرکے تائید کی۔ اوکاڑہ سے آئی ہوئی مہمان شاعرہ سیدّہ شبانہ زیدی ماہرتعلیم،ادیب و سینئر وائس پریسیڈنٹ اوکاڑہ روش انٹرنیشنل اور اُن کے بھائی سید ظفرسلیم زیدی بھی نعتیہ مشاعرے میں شریک ہوے۔ ظہیر عباس،پیرزادہ سلمان [سید مقبول حسین اور جمال احسانی کی نعتیں سنائیں]حنیف عمر،فرحان حیدرنقوی،توقیر تقی،سید انورجاویدہاشمی،فراست رضوی،عقیل عباس جعفری،سیدّہ معصومہ شیرازی اور یامین اختر نے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور اپنے گل ہاے عقیدت پیش کیے۔ حاضرین کے لیے افطار کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
 

1 تبصرہ: