ادبستان اور تخلیقات کے مدیرِاعلیٰ رضاالحق صدیقی کا سفرنامہ،،دیکھا تیرا امریکہ،،بک کارنر،شو روم،بالمقابل اقبال لائبریری،بک سٹریٹ جہلم پاکستان نے شائع کی ہے،جسے bookcornershow room@gmail.comپر میل کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے

تازہ تر ین


اردو کے پہلے لائیو ویب ٹی وی ،،ادبستان،،کے فیس بک پیج کو لائیک کر کے ادب کے فروغ میں ہماری مدد کریں۔ادبستان گذشتہ پانچ سال سے نشریات جاری رکھے ہوئے ہے۔https://www.facebook.com/adbistan


ADBISTAN TV

منگل، 3 دسمبر، 2013

ناصر رضوی کے دوسرے شعری مجموعے کی تقریب ِ پزیرائی

 ناصر رضوی کے دوسرے شعری مجموعے،،خواب نگر میں دوسرا قدمِ،، کے حوالے سے تقریب اور شعری نشت نامور مصور اسلم کمال کی صدارت میں  ایک مقامی ہوٹل میں صوفی تبسم اکیڈمی کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی۔ برطانیہ سے آئی ہوئی ڈاکٹر رضیہ اسماعیل مہمانِ خصوصی تھیں۔   نظامت کے فرائض ڈاکٹر فوزیہ تبسم نے
ادا کئے۔

ڈاکٹر شہناز مزمل ،پروفیسر حسن عسکری کاظمی،ڈاکٹڑ رضیہ اسماعیل اور اسلم کمال نے ناصر رضوی کے فن اور شخصیت کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا
۔اور انہیں روایت کی پاسداری کے ساتھ ساتھ جدید لہجے کا نمائندہ شاعر قرار دیا جو گیت،نظم،غزل کے علاوہ رباعی کے میڈیم کو خوش اسلوبی سے برت رہا ہے۔
مقررین نے ناصر رضوی کی دوسری کاوش کو سراہا ۔اس موقع پرصاحبِ  کتاب  نے مقررین کا شکریہ ادا کیا اور اپنا کلام پیش کیا۔
شعری نشت میں ڈاکٹر شہناز مزمل،خالد یزدانی، عفت علوی،سمندر منصوری،ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ،یوسف مثالی،اورپروفیسر حسن عسکری کاظمی نے شرکت کی  اور
اپنے کلام سے محفل کو مسرور کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں