ایک غیر رسمی شعری نشست میں جناب پروفیسر حسن عسکری کاظمی ، جناب اعتبار ساجد ، جناب ایم اے راحت ، جناب مختار جاوید ، اور آغا ارشد صاحب سے
آج دوپہر اعوان ٹاﺅن میں جناب طارق چغتائی کے ہاں ملاقات ہوئی ۔رسمی گفتگو سے شروع ہونے والی یہ
نشست
ایک غیر رسمی شعری نشست کی صورت اختیار کر گئی
:چند اشعار دوستوں کی نظر
نشست
ایک غیر رسمی شعری نشست کی صورت اختیار کر گئی
:چند اشعار دوستوں کی نظر
خواب میں آنے کا کچھ امکان ہونا چاہئیے
تجھ کو کچھ لمحے مرا مہمان ہونا چاہیئے
ایم اے راحت
جو کہہ گئے،وہی ٹہرا ہمارا فن راحت
جو کہہ نہ پائےنہ جانے وہ کیا چیز ہوتی
اعتبار ساجد
قاصدِوقت کے پیغام سے پہلے پہلے
قرض نمٹاتے چلیں شام سے پہلے پہلے
مختار جاوید
اک طرف جرم سمجھتا ہوںذخیرہ کرنا
اک طرف باسمتی سال پرانی مانگوں
حسن عسکری کاظمی
یوں تو رزقِ خاک ہو جانا مقدر ہے مگر
نام ہی شاید کتابوں میں کہیں رہ جائے گا
(رپورٹ وسیم عباس)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں