ادبستان اور تخلیقات کے مدیرِاعلیٰ رضاالحق صدیقی کا سفرنامہ،،دیکھا تیرا امریکہ،،بک کارنر،شو روم،بالمقابل اقبال لائبریری،بک سٹریٹ جہلم پاکستان نے شائع کی ہے،جسے bookcornershow room@gmail.comپر میل کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے

تازہ تر ین


اردو کے پہلے لائیو ویب ٹی وی ،،ادبستان،،کے فیس بک پیج کو لائیک کر کے ادب کے فروغ میں ہماری مدد کریں۔ادبستان گذشتہ پانچ سال سے نشریات جاری رکھے ہوئے ہے۔https://www.facebook.com/adbistan


ADBISTAN TV

ہفتہ، 28 دسمبر، 2013

ریاض میں محقق اور مصنف نسیم احمد کی کتاب’’المسجد الحرام، بیت اللہ کعبہ شریف‘‘ کی تقریبِ رونمائی

رپورٹ: وقارنسیم وامقؔ
یومِ قائد اعظم کے پرمسرت موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض کے زیرِ اہتمام معروف آرکیٹیکٹ، محقق اور مصنف نسیم احمد کی کتاب’’المسجد الحرام، بیت اللہ کعبہ شریف‘‘ جسے حال ہی میں الفیصل پبلیکیشنز لاہور نے شائع کیا ہے کی تقریبِ رونمائی ریاض کے مقامی ریستوران میں بدستِ اشفاق بدایونی ، حافظ عبدالوحید ، جاوید اختر جاویدؔ اور ڈاکٹر سعیداحمد وینس عمل میں لائی گی ۔

حلقہء دانشوراں کے روحِ رواں اشفاق بدایونی نے کتاب کی تقریبِ 


رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور مصنف نے اس کتاب کی صورت میں ایک عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے جو رہتی دنیا تک یاد رہے گا، حلقہء فکروفن کے ناظمِ اعلیٰ جاوید اختر جاویدؔ نے کہا کہ بصیرت افروز عبارتوں اور خوشنما منظر نگاریوں سے بھرپور یہ کتاب فکرونظر کو جلا بخشتی ہے، قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے صدر برائے سعودی عرب شیخ سعید نے کہا کہ یہ کتاب نا صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کے لئے بھی ایک نادر تحفہ ہے حکومتِ پاکستان کو اس کتاب کو قومی اثاثے میں شامل کرنا چاہئے تاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کتب اورمصنفوں کی شناخت ابھر سکے،مجلسِ پاکستان کے حافظ عبدالوحید نے کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب ہمیں تاریخِ کعبہ کا عرفان عطاء کرتی ہے، ڈاکٹر سعید احمد وینس صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن نے کہا کہ اس کتاب کی بدولت ہمیں مسجد الحرام اور بیت اللہ شریف سے متعلق معلومات کا ذخیرہ حاصل ہوا ہے کتاب اپنےخوبصورت طرزِ بیاں سے قاری کو ایک لطیف احساس مہیا کرتی ہے۔
دریں اثناء کتاب کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ تاحال جاری ہے، نیو دہلی سے معروف افسانہ گار، صدا کاراور شاعرہ محترمہ عذرا نقوی نے کہا کہ مصنف نے اسلامی تاریخ و تحقیق کو کتابی صورت میں قلمبند کرکے ہمارے لئے ایک بہترین علمی مواد مہیا کیا ہے میں انہیں مبارکباد پیش کرتی ہوں یقیناًاس علمی کاوش میں وہ سرخرو رہے ہیں،جدہ سے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے جس سے آنیوالی نسلیں مستفید ہوتی رہیں گی،اسلام آباد کلچرل فورم کے چیئرمین محمد علی صدیقی نے اسلام آباد سے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ کتاب ہمارے مرکزِ نگاہ بیت اللہ کعبہ شریف سے متعلق آگہی عطاء کرتی ہے میں مصنف نسیم احمد کو اس کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دیتا ہوں،معروف دانشور اور سابق صدارتی مشیرچوہدری فواد حسین نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کی اشاعت سے ہم برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے اسلامی خدوخال معلوم کر سکتے ہیں مختلف ادوار میں بیت اللہ اور مسجد الحرام کی تعمیر و ترقی میں جو پیش رفت ہوتی رہی اس کا احاطہ بھی بقدرے تفصیل اس کتاب میں موجود ہے اور یہ اہم کارنامہ سرانجام دینے پر میں مصنف نسیم احمد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،منطقہ شرقیہ سعودی عرب سے پاکستان آئیڈیلوجیکل فورم فار پاکستان سٹڈیز کے صدر انجم ڈار نے کہا کہ ہم مصنف کی تحریری کاوشوں کے معترف ہیں اس سے پہلے بھی وہ کئی تاریخی کتب سپردِقلم کر چکے ہیں اور ان کی یہ تازہ تصنیف ان کے قلمی سفر میں ایک روشن باب ہے، دبئی سے معروف پاکستانی صنعتکار چوہدری فریاد احمد نے کتاب کی تقریبِ رونمائی کے موقع پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی دنیا میں جہاں کہیں بھی ہیں اپنی بہترین کاوشوں کی بدولت اپنا لوہا منوا رہے ہیں،ادب سرائے لاہور کی چیئر پرسن محترمہ شہناز مزمل نے کہا کہ یہ ایک مرصع کتاب ہے جس میں ہمیں مسجد الحرام بیت اللہ شریف سے متعلق قدیم و نادر تصاویرسمیت مصنف کے قلمی نقشہ جات کی مدد سے رہنمائی حاصل ہوتی ہے،چوہدری محمد مبین پولیٹیکل ایڈوائزر مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ پاکستان اسلام کا مظبوط قلعہ ہے اوپاکستانی قوم اسلام سے گہری وابستگی رکھتی ہے ہمیں فخر ہے کہ ایک پاکستانی مصنف نے تاریخِ کعبہ پر اس قدر جامع کتاب مرتب کی ، جہلم سے سابق ضلعی ناظم چوہدری فرخ الطاف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ مصنف نے بیت اللہ کعبہ شریف قلمبند کرکے اپنا حق ادا کردیا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتِ پاکستان اور متعلقہ ادارے اس کتاب کے مختلف زبانوں میں تراجم کروا کے اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں، دبئی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر برائے مشرقِ وسطیٰ چوہدری نور الحسن تنویر نے کہا کہ پاکستانی مصنفین اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں اور مصنف نسیم احمد نے بیت اللہ کعبہ شریف جیسی بلند پایہ کتاب تحریر کرکے جو کارنامہ سرانجام دیا ہے وہ یقیناًہمارے لئے باعثِ صد افتخار ہے،نائب صدر مسلم لیگ (ن) ریاض انجینئر راشد محمود بٹ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک انمول کتاب ہے جو قاری کو بیت اللہ شریف کے روشن پہلوؤں سے روشناس کرواتی ہے، شکاگو امریکہ سے شاعر و نقاد پروفیسر اقبال نواز نے کہا کہ یہ کتاب ایک یونیورسل ریفرنس ہے جو ابتداء سے انتہاء تک بیت اللہ کعبہ شریف سے متعلقہ تمام امور کا احاطہ کرتی ہے، سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہاکہ یہ کتاب ناصرف امتِ مسلمہ بلکہ پاک سعودی دوستی میں بھی ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ اسلامی ورثہ کے امین ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں