بزمِ ادب کی شمعِ فروزاں ہیں انتظار
افسانوی ادب میں جوہیں فخرِ روزگار
عہدِ رواں کے اہلِ قلم میں ہین معتبر
ان کی نگارشات کو حاصل ہے اعتبار
ہے ناولوں میں روحِ زماں ان کے منعکس
افسانے ان کے اردو ادب میں ہیں شاہکار
باضی کی بازگشت ہیں ان کی نگارشات
’’ دلی تھا جس کا نام ‘‘ بھی ہے اُن کی یادگار
’’بستی‘‘ہے جن کے طرزِ نگارش کی شاہکار
کرتے ہیں وہ تلاش انھیں ’’ وہ جو کھوگئے‘‘
نثری ادب میں وہ ہیں روایت کے پاسدار
’’جل گرجے‘‘ ’’خالی پنجرہ‘‘ خیمے سے دور‘‘ میں
ہے ذہنی کرب عہدِ گذشتہ کا آشکار
برقی ہین اہلِ فکر و نظر ان کے معترف
اردو ادب کا عہدِ رواں میں ہیں وہ وقار
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں