ادبستان اور تخلیقات کے مدیرِاعلیٰ رضاالحق صدیقی کا سفرنامہ،،دیکھا تیرا امریکہ،،بک کارنر،شو روم،بالمقابل اقبال لائبریری،بک سٹریٹ جہلم پاکستان نے شائع کی ہے،جسے bookcornershow room@gmail.comپر میل کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے

تازہ تر ین


اردو کے پہلے لائیو ویب ٹی وی ،،ادبستان،،کے فیس بک پیج کو لائیک کر کے ادب کے فروغ میں ہماری مدد کریں۔ادبستان گذشتہ پانچ سال سے نشریات جاری رکھے ہوئے ہے۔https://www.facebook.com/adbistan


ADBISTAN TV

جمعہ، 18 اپریل، 2014

غزل۔۔۔۔۔۔۔۔۔کاشف حسین غائر

یہ شب جا رہی ہے سحر کی طرف
چلو، ہم بھی چلتے ہیں گھر کی طرف
مرا دھیان دل کی طرف یوں گیا
دُعا جیسے بابِ اثر کی طرف
قدم کیا اُٹھاتے کہ دل اُٹھ گیا
گئے پھر نہ اُس رہ گزر کی طرف
معمّہ یہ آکر کُھلا باغ میں
اِشارہ تھا وہ کس شجر کی طرف
میں اسبابِ دُنیا کو کیا دیکھتا
نظر تھی مری اُس نظر کی طرف
کُھلا، دل کا مقروض میں ہی نہیں
کہ یہ قرض ہے بیش تر کی طرف
نکل جائیں گے بادلوں کی طرح
کسی دن اِدھر سے اُدھر کی طرف

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں