ادبستان اور تخلیقات کے مدیرِاعلیٰ رضاالحق صدیقی کا سفرنامہ،،دیکھا تیرا امریکہ،،بک کارنر،شو روم،بالمقابل اقبال لائبریری،بک سٹریٹ جہلم پاکستان نے شائع کی ہے،جسے bookcornershow room@gmail.comپر میل کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے

تازہ تر ین


اردو کے پہلے لائیو ویب ٹی وی ،،ادبستان،،کے فیس بک پیج کو لائیک کر کے ادب کے فروغ میں ہماری مدد کریں۔ادبستان گذشتہ پانچ سال سے نشریات جاری رکھے ہوئے ہے۔https://www.facebook.com/adbistan


ADBISTAN TV

اتوار، 4 مئی، 2014

اداسی مجھے اپنی جیسی لگتی ہے ۔۔ عا ئشہ جاوید

میں اداس ہوں
تو کمرے کی دیواریں
جو کبھی ہنستی محسوس ہوتی تھیں
لگتا ہے جیسے
اپنے مدقوق زرد وجود سے
میرا مذاق اُڑا رہی ہوں
پردے ہِل ہِل کر
میری بے بسی پر خوشیاں منا رہے ہوں
چھت سے لٹکا چلتا ہُوا پنکھا
اپنا بوجھ چھت پہ ڈالے
خوشی سے جھومتا دکھائی دیتا ہے
میں اپنے کمرے میں لیٹی سوچتی ہوں
میرا بوجھ کون سہارے گا؟

1 تبصرہ:

  1. بہت خوب صورت، اندرونی و بیرونی احساساتی مناظر سے مزین نظم ۔۔۔۔ اداسی تخلیق کار انسان کی محرکاتی طاقت ہوتی ہے ۔۔۔۔ اداسی کے دل گداز لمحوں میں دور کہیں کوئی اپنی کھڑکی میں منتظر، ہیولا سا نظر آتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں